فیکٹری سے 1600کلو مضر صحت گڑ برآمد‘مالک گرفتار

November 24, 2020

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارتے ہوئے اس سے 1600 کلوگرام مضر صحت گڑ برآمد کرلیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کی ہدایت کی گئی، کاروائی میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی اور مضر صحت گڑ تیار کرنے پر فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیکٹری سیل کردی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق گڑ کی تیاری میں غیر معیاری چینی اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا، جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے مٹھائیوں میں واشنگ پاوڈر کے استعمال پر نشتر آباد میں بیکری سیل کردی، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر ایک اور سویٹس فیکٹری بھی سیل کردی۔ کاروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عزیر، سادیہ مختار اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے حصہ لیا، اپریشن میں متعدد خوراک سے وابستہ کاروباروں کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے آپریشن میں 3000 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ تلف کیا گیا۔