ماہرہ خان کو کہاں کی یاد ستانے لگی؟

November 27, 2020

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اسکردو کے پہاڑوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے حالیہ دورۂ اسکردو کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی دوستوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ اسکردو کے پہاڑی علاقے سے بے حد لطف اندوز ہوتی بھی نظر آرہی ہیں۔


ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اسکردو کے خوبصورت پہاڑوں کو بہت یاد کر رہی ہوں اور مجھے وہاں کا وہ احساس یاد آ رہا ہے کہ جب میں ہر لمحہ اُس جگہ رہنے کے لیے شکر گزار ہوتی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں واقعی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ میں کس قدر اُس خوبصورت جگہ کی کمی کو محسوس کر رہی ہوں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ جگہ اس قدر پُرسکون اور حسین ہے کہ میں دوبارہ وہاں جانے کا انتظار نہیں کرسکتی ہوں۔‘

اداکارہ کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے چند منٹ پہلے ہی یہ تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن پر اب تک 44 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔