چینی یونیورسٹیز میں طلباء کیلئے بولی وڈ فلموں میں ہندی مکالموں کی ڈبنگ کا مقابلہ

November 28, 2020

بیجنگ(جنگ ڈیسک) چین کی ٹاپ یونیورسٹیاں ، جن میں ہندی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے، ان میں اپنی نوعیت کا دلچسپ مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں طلبہ نے اپنی پسند کی بولی وڈ فلموں میں مکالموں کی ڈبنگ کی۔ معروف بیجنگ انٹرنیشنل اسٹڈیز یونیورسٹی (بی آئی ایس یو) اسکول آف ایشین اسٹڈیز کے ایک اقدام کے تحت ، ملک بھر کی 14 چینی یونیورسٹیوں سے ہندی میں 80 ویڈیوز پیش کی گئیں۔’’ہندی زبان کا مقابلہ‘‘کے عنوان سے ، آن لائن ایونٹ کی میزبانی چینی ایسوسی ایشن برائے جنوبی ایشیائی زبان کے مطالعات نے کی۔طلباء کو پانچ فلموں، محبتیں، بجرنگی بھائی جان، 3 ایڈیٹس، سیکرٹ سپراسٹار اور دنگل میں سے کسی ایک فلم کے مکالموں کے انتخاب کا موقع دیا گیا۔اصول کے مطابق ہر طالبعلم کومذکوہ پانچ فلموں میں سے کسی ایک فلم میں سے پسندیدہ مکالموں کو ہندی میں تین سےپانچ منٹ کے اندر ڈب کرنا تھا،فلم کا وہ حصہ پس منظر میں چلے گا ۔ ویڈیوز جمع کرانوے والوں میں متعدد طلباء چین کے معروف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ، جن میں پیکنگ یونیورسٹی، کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چین، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی، گوانگ ڈونگ یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز اور یونن نیشنلٹی یونیوسرٹی شامل ہیں۔