اگلے دو دن قلعہ قاسم سے نہیں نکلیں گے، علی موسیٰ گیلانی

November 28, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ اب ہم اگلے دو دن تک قلعہ قاسم سے باہر نہیںنکلیں گے اور نہ ہی انتظامیہ ہمیںروک سکے گی۔

ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سیل کیے گئے اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا، کارکن قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے تالے، دروازے اور جنگلے توڑ کر داخل ہوگئے۔

سیکڑوں جیالے سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں اسٹیڈیم پہنچے۔

علی گیلانی کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن تک یہ میدان ہمارے کنٹرول میں ہی ہوگا، انتظامیہ اب نہ انہیں روکے گی اور نہ ہی گرفتاریاں کرے گی۔