ابن عربی نے اصلحان خاتون کیساتھ تصویر شیئر کردی

December 04, 2020

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر اصلحان خاتون کے ساتھ تصویر شیئر کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گولسم علی بھی موجود ہیں۔


عثمان سیقوت نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب ہم ارطغرل غازی کی تشہیر کے لیے ازمیر گئے تھے۔‘

تُرک نژاد امریکی اداکار کی اس پوسٹ پر پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل عثمان سویقوت نے مداحوں سے اپنے نئے کردار کے لیے انوکھا مشورہ مانگا تھا، اُنہوں نےانسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے سر پر سیاہ رومال بھی باندھا ہوا تھا۔


عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ ’کیا مجھے مستقبل میں ایک بائیکر کا کردار نبھانا چاہیے؟‘

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔