پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 34 فیصد اضافہ

January 07, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورجنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 34.54 فیصدکااضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جنوبی کوریا سے درآمدات میں اضافہ جبکہ جنوبی کوریاکوپاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں جنوبی کوریاکو69.11 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.56 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جنوبی کوریا کو86.06 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔نومبر2020 میں جنوبی کوریا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 11.33 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال نومبرمیں جنوبی کوریاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 20.93ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا ۔ مالی سال 2020 میں جنوبی کوریا کوپاکستان کی برآمدات کا کل حجم 184.95 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں جنوبی کوریاسے درآمدات میں 50.39 فیصدکااضافہ ہواہے۔