کرکٹ ٹیم کی شکست قومی کھلاڑی بھی مایوس

January 12, 2021

ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کنور ایوب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے

نیوزی لینڈ میں قومی کر کٹ ٹیم کی شکست پر مختلف کھیلوں کے قومی کھلاڑی بھی مایوس کا شکار ہوگئے، سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ یہ قومی کر کٹ کے لئے اچھا شگون نہیں ،سابق چیف سلیکٹر وکپتان اصلاح الدین نے کہا کہ اس کھیل میں ہی خوشیاں ملتی تھیں مگر اب شکست سے مایوسی جنم لے رہی ہے، سابق ہاکی اولمپئینز سلیم ناظم نے کہا کہ کہ کر کٹ ٹیم بھی ہاکی ٹیم کے ڈگر پرنکل گئی تو ملک میں کھیلوں کا اللہ ہی حافظ ہے،بیڈ منٹن کی قومی خاتون چیمپئن ماہو رشہزاد نے کہا کہ پسندیدہ کھیل میں ناکامی براداشت نہیں ہورہی ہے۔

فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا ڈی سی سائوتھ ارشاد علی سوڈھر کے ساتھ گروپ

ٹیبل ٹینس کی قومی چیمپئن شبنم بلال نے کہا کہ جس پر بڑی رقم خرچ ہوتی ہے اس میں ہار سوالیہ نشان ہے، مار چ میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی اور دیگر ایشیائی ایونٹ کے انعقاد کے بارے میں ایشین ہاکی فیڈریشن 15جنوری کو اپنے اجلاس میں کرے گی،کورونا وائرس کی وجہ سے بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے مارچ مین ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی اور جون میں جونیئر ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے تحفطات کا اظہار کیا ہے ،قومی سیلنگ چیمپئن شپ آپٹمسٹ میں پاکستان ایئرفورس نے کلین سوئپ کرلیا، پاک فضائیہ کے پلیئرز نے تمام 6 میڈلز اپنے قبضے میں کر لئے۔بلوچستان حکومت نے رواں سال 34ویں قومی گیمز کی میزبانی کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

سپورٹس آرگنائز سہیل اقبال ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار سے ایوارڈ لیتے ہوئے

جس کے بعد پی او اے کی ایک کمیٹی جلد بلوچستان کا دورہ کر کے وہاں کھیلوں کے مقامات کا جائزہ لے گی گیا،کراچی نے انٹر ڈویژنل مینزرسہ کشی چیمپئن شپ کے فائنل میں لاڑکانہ کو شکست دے کرمسلسل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ شہید بینظیرآباد نےحیدرآباد کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کیں۔

ایس او اے کے سینیئر
نائب صدر محمد
سلیم راجپوت

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی تھے ،محکمہء ثقافت و کھیل، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام منعقدہ کے ایم سی انڈر16انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کے ایم سی کرکٹ اکیڈمی نے آزاد کرکٹ اکیڈمی کو شکست دیدی، ٹورنامنٹ میں شہر کی 12مختلف کرکٹ اکیڈمیز حصہ لے رہی ہیں۔

رسہ کشی ایونٹ کے فاتح کپتان ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی سے ٹرافی لیتے ہوئے

ڈائریکٹر ثقافت و کھیل کے ایم سی، خورشید احمد شاہ نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کنور ایوب نے کہا کہ میں اور میری ٹیم شہر میں کھیلوں کی ترقی اور اس کے انعقاد کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اکیڈمیزکلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ککری گراؤنڈ لیاری میں پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر جاوید عرب کی نگرانی میں قائم جافا سوکراکیڈمی کے کھلاڑیوں میں ڈی ایم سی ساؤتھ کیجانب سے فٹبال کاسامان دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔