روس نےجدید ترین راڈار بنانے کا فیصلہ کرلیا

January 15, 2021

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس نے جدید ترین راڈار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائل حملے سے متنبہ کرنے والا جدید ٹیکنالوجی سے لیس راڈار یاخروما 2030 ء تک بحیرۂ چوکیچی پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ راڈار خودکار طریقے سے چلے گا اور کوئی اہل کار مستقل طور پر اس کی تنصیبات پر موجود نہیں ہوگا۔ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے گزشتہ برس دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ 2021 ء میں کریمیا کے سیو استوپول میں جدید ترین آلات سے لیس راڈار کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ روس نے امریکی ریاست الاسکا کی سرحد کے قریب دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کررکھا ہے، جب کہ روسی بحری بیڑے کے مگ 31 لڑاکا طیاروں کے اسکوارڈن نے بحر قطب شمالی میں ذمے داریاں سنبھال رکھی ہیں۔