بھارت کے شہر واراناسی میں رمضان کے دوران کشتی پر افطار کرنے پر 14 مسلمان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
دریائے گنگا میں افطار کرنے پر بی جے پی یوتھ لیڈر کی شکایت پر درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کشتی پر ہونے والی افطار میں نان ویج کھانا، خصوصاً بریانی پیش کی گئی اور اس سے ’مذہبی جذبات مجروح‘ ہوئے ہیں۔
مقدمے کے بعد تمام 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ بھارت میں مذہبی آزادی اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر ایک بار پھر بڑا سوالیہ نشان بن گیا۔