ریڈ زون میں پہلی بار احتجاج کی اجازت دی ہے، وزیر داخلہ

January 18, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے انہیں روکنے کے لیے کہیں کنٹینر نہیں کھڑے کیے، پی ڈی ایم کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد پندرہ دسمبر سے ہائی الرٹ ہیں، سات الرٹ جاری ہو چکے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے پھنس جانا ہے سیاستدانوں نے بچ نکلنا ہے۔ حلوہ آپ کو شیخ رشید نے ہی کھلانا ہے۔