چینی کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، حماد اظہر

January 19, 2021

وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں کہ حکومت چینی کے نرخ کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد کسان کو گنے کی صحیح قیمت مل رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اکتوبر نومبر تک سندھ حکومت نے گندم ریلیز کرنے سے انکار کیا، اکتوبر میں ملک میں آٹے کا تھیلا 860 روپے اور سندھ میں 1ہزار 160 روپے تھا۔