طوبیٰ عامر کا ’سادگی‘ سے بھرا فوٹو شوٹ

January 23, 2021

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ عامر کے سفید لباس میں کرائے گئے سادہ سے فوٹوشوٹ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’کائنات پر ایک احسان کریں کہ کبھی بھی اپنا جادو نہ چھپائیں۔‘


طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کی ہائی نیک ٹاپ اور سفید جینز میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

طوبیٰ عامر کا فوٹو شوٹ کو انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔