گلگت بلتستان : محمد علی سدپارہ کے نام سے انسٹیٹیوٹ کے قیام کی منظوری

February 24, 2021

گلگت بلتستان کی کابینہ نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماؤنٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دے دی ۔

بلتستان کابینہ نے علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لیے نامزد کیاجائے گا۔

کابینہ نے محمد علی سدپارہ کی بیوہ کے لیے30 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔