9 سالہ امریکی بچہ ’’ریان کاجی‘‘

February 26, 2021

پیارے بچو! سوشل میڈیا سے تو آپ سب بخوبی واقف ہوں گے بلکہ آپ خود بھی اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر اس کا استعمال کرتے ہوں گے، لیکن کیا آپ جانتے ہیںکہ یوٹیوب چینل بنا کر ایک امریکی بچے نے ریکارڈ آمدنی حاصل کی ۔ امریکی جریدے ’’فوربز میگزین ‘‘ نے دنیا بھر میں موجود یوٹیوب اسٹارز کی فہرست جاری کی ہےجس میں امریکی ریاست ٹیکساس میں رہنے والا 9 سالہ بچہ ’’ریان کاجی‘‘ سرفہرست ہے۔

ریان نے ’’ریان ورلڈ‘‘ کے نام سے یوٹیوب چینل قائم کیا ہے ، جس پر وہ کھلونوں اور گیمز کے حوالے سے ویڈیوز بنا کر شیئرنگ کرتا ہے۔ دنیا بھر کے لاتعداد بچے اس کے سائنسی تجربات، میوزک، ویڈیو گیمز پر مبنی فلموں سےاستفادہ کرتےہیں۔

اس نے برانڈ مارکیٹنگ بھی کی جس سے اسے صرف ایک سال میں 20کروڑ ڈالر یعنی 32ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ فوربز کے مطابق اس کے چینل پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز میں ’’گائیوج ایگزسپر ائیر ٹونز چیلنج‘‘ ہے جسے دو ارب سے زائد صارفین نے دیکھا۔ ریان سال 2019 میں بھی نمبرون تھا۔ 2020میںاس نے اپنے چینل کے توسط سے 2کروڑ 60لاکھ ڈالر یعنی 4 ارب پاکستانی روپے کمائے۔