نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرنے کا مطالبہ

February 26, 2021

کراچی(جنگ نیوز) نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) راجہ محمد انور نے وزیر اعظم عمران خان سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان کو دنیا کے معاشی نقشے پر لانے کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری طبقے کو مراعات دی جائیں، ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیز تشکیل دی جائیں، مگر حکومت کی جانب سے کئے گئے حالیہ فیصلوں نے عوام اور کاروباری شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے کی منظوری عوام اور کاروباری طبقے کیلئے معاشی قیامت سے کم نہیں، اگر بھارت میں صنعتی شعبے کو کم قیمت پر بجلی ملے گی تو پاکستان مہنگی بجلی سے سستی مینیوفیکچرنگ کیسے کرسکتا ہے؟ حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف ٹیرف میں کمی لائی جائے بلکہ ان کو اس حد تک نیچے لایا جائے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات کو کمپیٹیٹیو مارکٹ میں فروخت کیا جاسکے اگر اس طرح ہی چلتا رہا تو نہ صرف ایکسپورٹس متاثر ہونگی بلکہ لوکل مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہے گی۔