حب، دو بچے تالاب میں ڈوب گئے، ایک جاں بحق

February 26, 2021

حب(نامہ نگار )لبیر کالونی کے قریب پانی کے تالاب میں کھیلتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حب کے علاقے لیبر کالونی 600کوارٹر میں پانی کے ایک تالاب میں کھیلتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضاکاروں نے تالاب سے 10سالہ محمد شریف کی لاش نکال لی۔