ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف نوجوان کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج

February 27, 2021

ترک اداکار انگین آلتان کو گزشتہ ماہ دسمبر میں پاکستان لانے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترکش ڈرامہ ’ارطغل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کے ساتھ مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کاشف ضمیر نے حافظ آباد سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عاقب اسرار کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

عاقب اسرار نے حملے کی صورت میں چلتی کار سے چھلانگ لگادی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عاقب اسرار کے اغواء اور کار سے چھلانگ لگانے کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ صدر حافظ آباد کے علاقہ میں پیش آیا تھا۔

کار سے چھلانگ لگانے کے دوران نوجوان عاقب اسرار شدید زخمی ہو گیا جو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عاقب اسرار کے مطابق وہ ترکی میں رہائش پذیر ہے اس نے انگین آلتان کے ساتھ کاشف ضمیر کے فراڈ کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کیا تھا۔

چند روز قبل وہ پاکستان واپس آیا تھا، علم ہونے پر کاشف ضمیر نے بدلہ لینے کیلیے اسے اغواء کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔