یو اے ای کے سفیر نے اسرائیل پہنچ کر چارج سنبھال لیا

March 02, 2021

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ نےاسرائیل پہنچ کر چارج سنبھال لیا۔غیرملکی خبر ادارےکے مطابق تل ابیب پہنچنے پر اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا،اماراتی سفیر اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کرینگے۔ تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15ستمبرکو تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔