جیک ما سے امیر ترین چینی شخص ہونے کا تاج چھن گیا

March 02, 2021

دنیا کی نامور مارکیٹ پلیس علی بابا کے بانی جیک ما اب امیر ترین چینی شخص نہیں رہے، ان کا یہ خطاب کسی دورے شخص کے پاس چلا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی ریگولیٹرز کی جانب سے جیک ما کی کمپنی کی اسکروٹنی کی جارہی ہے جس کے باعث کمپنی کے شیئرز تنزلی کا شکار ہیں۔

چینی امیر ترین شخصیت کی 2019 اور 2020 کی فہرست میں جیک ما اور ان کا خاندان چین کی امیر ترین رہے۔


تاہم اب نئی فہرست کے مطابق ان کی جگہ ایک بیوریج کمپنی کے فاؤنڈر ژونگ شنشان نے لے لی ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹینسنٹ ہولڈنگ کے پونی ما اور تیسرے نمبر پر پن ڈوڈو کے بانی کولنگ ہوانگ ہیں۔

علی بابا کے بانی جیک ما کا چین کی امیری ترین شخصیات میں چوتھا نمبر ہے۔