انگلینڈ: دوسری عالمی جنگ کا بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا گیا

March 02, 2021

انگلینڈ کے علاقے ایکسٹر (Exeter) میں دوسری عالمی جنگ کا ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔

بم تباہ کرنے سے قبل 100میٹر کے فاصلے پر موجود تمام عمارات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے 100میٹر کے دائرے میں موجود عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ دوسری عالمی جنگ کا بم ہفتے کو ایکسٹر کی یونیورسٹی سے متصل عمارت سے ملا تھا۔