شوٹنگ پر والد کی موجودگی سے دھرم جی کے ساتھ وقت نہیں گزار پاتی تھی، ہیما مالنی

March 03, 2021

بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ جب وہ فلموں میں کام کرتی تھیں اور شوٹنگ کے لیے جب آتی تھیں تو انکے ساتھ انکے والد ہوا کرتے تھے۔

اس صورتحال کی وجہ سے وہ اور دھرم جی (دھرمیندر) ایک ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتے تھے۔ یہ انکشاف ماضی کی بالی ووڈ سپر اسٹار نے انڈین آئیڈل 12 میں تقریب کے دوران کیا۔

انکا کہنا تھا کہ جب کسی گانے کی شوٹنگ ہوتی تھی تو اس شوٹ کے لیے بالخصوص انکے والد ساتھ ہوا کرتے تھے جسکی وجہ سے وہ اور دھرمیندر تنہائی میں اکھٹے وقت نہیں گزار پاتے تھے۔

یہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ عموماً ویسے تو شوٹنگ پر میری والدہ یا آنٹی میرے ساتھ ہوا کرتی تھیں، لیکن ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران میرے والد میرے ساتھ تھے، اور وہ یہ بات پسند نہیں کرتے تھے کہ میں اور دھرم جی تنہائی میں کچھ وقت گزاریں کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ ہم دونوں میں دوستی ہے۔

مجھے یاد ہے کہ جب ہم کار میں سفر کرتے تھے تو میرے والد بالکل میری برابر والی سیٹ پر بیٹھا کرتے تھے، اور دھرم جی دوسری سیٹ پر ہوجایا کرتے تھے۔