سہراب گوٹھ، فائرنگ کے واقعہ میں مبینہ ڈکیت ہلاک، ساتھی زخمی

April 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ تھانے کےعلاقے لاسی گوٹھ ہفتہ بازارکے قریب فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک زخمی نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا ، ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت فوری طورپرممکن نہ ہوسکی جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ فیروز ولد نصر کےنام سے کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک اور زخمی نوجوان مبینہ طور پر ڈکیت ہیں اور لوٹی ہوئی اشیا اور رقم کے بٹوارے پر انکے درمیان جھگڑا ہوا ۔