کورونا کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے

April 17, 2021

امریکی دواساز کمپنی فائزر کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

فائزر کمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائزر کورونا ویکسین کی چھ سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر تحقیق جاری ہے۔

کوروناویکسین کی تیسری ڈوز لگوانےسےمتعلق کوروناکی نئی اقسام اہم کردار ادا کریں گی۔

تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وائرس کیخلاف کب تک تحفظ فراہم کرسکیں گی۔