کراچی: لانڈھی میں بس کی ٹکر، بائیک سوار جاں بحق

April 18, 2021

کراچی کے علاقے لانڈھی میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ لانڈھی میں قائدہ آباد گرین سٹی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا ہے۔

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئ ہے، متوفی کی شناخت 24 سالہ عبدالرحمٰن ولد عبد الرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔