پاک افغان اور پاک ایران سرحدیں جلد کھول دی جائیں ،بلوچستان بار

April 21, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے پاک ایران اور پاک افغان سرحد کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے بلوچستان میں روز گار کے ذرائع نا پید ہیں بلوچستان کے عوام کا ذریعہ معاش سرحد پر ہونے والے کاروبار سے وابستہ ہے گزشتہ کئی دن سے ایران کا باڈر بند ہے سینکڑوں کے تعدادمیں مزدور محنت کش روز گار کے حصول کیلئے بارڈر میں ہیں بیان میں کہا گیاکہ بارڈر میں موجود مزدور خوراک اور پانی کے قلت سے دوچار ہیں گزشتہ دنوں ایران بارڈر پر تین نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی ہے جو باعث تشویش ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ حکمرانوں کا رویہ نہ قابل برداشت ہے بیان میں کہا گیاکہ انڈیا کےساتھ سرحد کھلی ہوئی ہے کشمیر بارڈر میں روزانہ تجارت کی جاتی ہے لیکن بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناروا رویہ برتا جار ہے بیان میں کہاگیا کہ حکومت فوری طور پر ایران اور افغانستان بارڈر کو تجارت کیلئے کھولے تاکہ روزگار کے ذرائع پیدا ہوسکیں۔