اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش

April 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں، معیار اور سپلائی لمبی لمبی قطاروں میں چینی گھی آٹے کیلئے روزہ داروں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انتظامیہ اور حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کی اخراجات سے قائم رمضان بازار اربوں روپے کے خرچ سے یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا خواب دیکھا تھا جو ناکام رہا اور قومی خزانے پر بوجھ ثابت ہوا ہے۔ اشیاء خورونوش بازاروں کے ریٹ پر گھنٹوں انتظار کے بعد ملتی ہے، پھر شہریوںکو مزید مہنگےداموں پر خریداری کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔