سعودی عرب نگراں کیمیکل اسلحہ تنظیم کی مجلس عاملہ کا پھر رکن منتخب

April 21, 2021

سعودی عرب کیمیکل اسلحے کی نگراں عالمی تنظیم کی مجلس عاملہ کا ایک بار پھر رکن منتخب ہو گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اب 2021ء سے 2023ء تک کیمیکل اسلحے کی نگراں عالمی تنظیم کی مجلس عاملہ رہے گا۔

سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو ایشین گروپ کی جانب سے تنظیم کا رکن بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ہالینڈ میں متعین سعودی سفیر زیاد العطیہ کا کہنا ہے کہ کیمیکل اسلحے کی نگراں عالمی تنظیم کی مجلسِ عاملہ کی رکنیت پر ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔