سری لنکا میں ایسٹرازینیکا کے استعمال سے 3 افراد ہلاک

April 21, 2021

سری لنکا میں کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرازینیکا کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے عمل سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایسٹرازینیکا کے استعمال سے 3 افراد کی ہلاکت کا انکشاف سری لنکن وزیرِ صحت نے کیا ہے۔

سری لنکن وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 6کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سری لنکامیں تقریباً 10 لاکھ افراد کو ایسٹرازینیکا کی بھارتی ساختہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔