20 کروڑ امریکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف رواں ہفتے پورا کرینگے، وائٹ ہاؤس

April 21, 2021

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 20 کروڑافراد کو ویکسین لگانےکا ہدف رواں ہفتے تک پورا کریں گے۔

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اقتدار سنبھالنے کے ابتدائی سو دنوں میں 20 کروڑافراد کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا۔

وائٹ ہاؤ س کا کہنا ہے کہ امریکیوں میں ویکسینیشن کا ہدف مکمل ہونے پر صدر بائیڈن کا خطاب متوقع ہے۔