نجی لاء کالج کے امیدواروں کی جانب سے جعلی فیس ووچر جمع کرانےکامعاملہ

April 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی انتظامیہ ایل ایل بی کے امتحان میں ایک نجی لاء کالج (پاکستان لاء کالج پاکپتن)کے امیدواروں کی جانب سے جعلی فیس ووچر جمع کرانے سے پریشانی کا شکار ہے، ابھی تک اس کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے،بتایا گیاہے کہ اس میں ایک منظم گروہ ملوث ہے جو اس جعلسازی میں مصروف ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایل ایل بی پارٹ فرسٹ کے امتحان میں بھی مذکورہ کالج کے امیدواروں کی جانب سے جعلی فیس ووچر بینک میں جمع کرائے گئے تھے جو کہ چیکنگ کے دوران پکڑے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلساز گروہ ایک مشین کے ذریعے کمپپوٹرائزڈجعلی ووچر تیار کرتا ہے ،جس نے ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ کے امتحان کے لیے 70سے زائد جعلی ووچرز اس بار بھی نجی بینک میں جمع کرائے ۔