نشتر کالونی میں ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی

May 04, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر) پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخی ہو گیا ،نشتر کالونی کے علاقے بینکر سوسائٹی کا 20 سالہ عبدالرافع بازار سامان لینے کے نکلا ، کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دے کر اس کی جان بچا لی ،سی سی پی او لاہور نے نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاون سے رپورٹ طلب کر لی۔