88سالہ بزرگ نے سب کو حیران کردیا

May 04, 2021

88سالہ بزرگ نے گاڑی سے 6 سینٹی میٹر بڑے گیراج میں کار مہارت سے پارک کرکے سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہالینڈ کے ایک 88سالہ بزرگ یوجین اپنے گیراج میں گاڑی کھڑی کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری کار کی چوڑائی صرف1.49میٹر چوڑی ہے اور گیراج 1.55 میٹر چوڑا ہے،جس کے بعد وہ اپنی گاڑی کو بہت آسانی سے اور بغیر کسی کی مدد کے اس اندر داخل ہوتے ہیں۔

گیراج کی دیواروں اور کار کی باڈی میں صرف چھ سینٹی میٹر کا فاصلہ ہے ۔