کم کرڈیشیئن پر قدیم رومن مجسمہ اٹلی سے امریکہ اسمگل کرنے کا الزام

May 06, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی رئیلٹی اسٹار کم کرڈیشیئن پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے نام پر ایک قدیم رومن مجسمہ اٹلی سے امریکہ ’اسمگل‘ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ مجسمہ 2016 میں لاس اینجلس ایئرپورٹ پر پکڑا گیا تھا۔ ایک اطالوی ماہر آثار قدیمہ نے کہا تھا کہ ’یہ مجسمہ لُوٹا گیا اور غیرقانونی طور پر برآمد کیا گیا۔عدالتی دستاویز کے مطابق امپورٹر اور اسےوصول کرنے والے کا نام ’کم کارڈیشیئن ڈی بی اے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ ہے اور انوائس کے مطابق اسے ایلکس ورورڈٹ نے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ کو 11مارچ 2016کو فروخت کیا۔‘نوئیل رابرٹس ٹرسٹ امریکہ میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہے اور اسے کم کارڈیشیئن اور ان کے شوہر کینی ویسٹ نے بنایا۔آرٹ نیٹ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایلکس ورورڈٹ بیلجیئم کے آرٹ ڈیلر ہیں اور وہ لاس اینجلس میں کم کارڈیشیئن کے گھر کی سجاوٹ کے ذمہ دار تھے۔ تاہم منگل کو کم کارڈیشیئن کی ایک ترجمان نے امریکی میڈیا کی طرف سے مجسمے کو رئیلٹی اسٹار کے ساتھ جوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق نہیں بتا رہا۔اطالوی ماہر آثار قدیمہ، جنہوں اس مجسمے کا مطالعہ کیا، نے کہا کہ یہ ’کلاسیکل پیپلوفارس اسٹائل‘ کا ہے۔یہ مجسمہ 2016میں لاس اینجلس پہنچے والی ساڑھے سات لاکھ ڈالرز کی ایک شپمنٹ کا حصہ تھا جس کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات نہیں تھیں۔