بچی سے مبینہ زیادتی کیس، عدالت نے پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

May 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عیسی نگری میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی سے متعلق کیس میں پولیس نے ملزم محمد عامر کو پیش کر دیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تین روز کیلئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی عیسیٰ نگری میں بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،گرفتار ملزم متاثرہ بجی کے پڑوس میں رہائش پذیر ہے۔