شاہدرہ ، بدچلنی کے شبہ پرخاوند نے پھندا دے کر بیوی کو قتل کر دیا

May 06, 2021

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ باغ لعل دین میں بدچلنی کے شبہ میں خاوند نے پھندا دے کر 28 سالہ بیوی( ک) کو قتل کر دیا ،خاوند قربان نے ون فائیو پر کال کی کہ اس کی بیوی نے پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے تو معلوم ہوا کے یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے پولیس نے خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی بدچلن تھی وہ تین بچوں کی ماں تھی۔