فیض اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ کے اغواء کی کوشش قابل مذمت ہے‘ قاری رحمت اللہ

May 06, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے رکن قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے فیض اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ کے اغواء کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے وکلاء برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے وکلا کا ہر فورم پر دفاع کیاجائے گا انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔