ایس او پیز کے حوالے سے تا حال کوئی موثر حکمت عملی نہیں بنائی گئی

May 06, 2021

پشاور( وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت کی جانب سے کورونا وباء کی پہلی لہر کے دوران شہر بھر میں کورونا وباء سے بچاو کیلئے ہاتھوں کو دھونے کیلئے لگائی گئی پانی کی ٹینکیاں بے سود ثابت ہوئی ہیں عوام ہاتھوں کو دھونے کو ترجیح ہی نہیں دے رہے ہیں حکومت کی جانب سے کورونا سے بچائو کے ایس او پیز کے حوالے سے تا حال کوئی موثر حکمت عملی نہیں بنائی جس کی وجہ سے ہاتھوں کو دھونے کیلئے لگائی گئی ٹینکیاں استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہونے لگی ہیں شہر کے مختلف بھیڑ والی جگہوں پر صوبائی حکومت کی جانب سے پانی کی ٹینکیاں نصب کی گئی تھیں تاہم عوام کی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت اور حکومت کی اس حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ٹینکیاں کوئی استعمال میں نہیں لا رہا جس کی وجہ سے ٹینکیاں خستہ حال ہو کر ٹھوٹ پوٹ کا شکار ہونے لگیں ۔