افغانستان: قندھار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مقامی ٹی وی کا نیوز اینکر ہلاک

May 06, 2021

افغان شہر قندھار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی ٹی وی کے نیوز اینکر کو ہلاک کر دیا۔

افغان حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر آنے والے دو حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، حملہ آور جاتے ہوئے نیوز اینکر کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقامی چینل کے نامور اینکر نعمت روان نے تین ہفتے قبل چینل کی ملازمت چھوڑ کر وزارت خزانہ میں بطور میڈیا افسر کام شروع کیا تھا۔

ابھی تک کسی گروپ نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔