جھٹ پٹ تیار ہوجانے والے ماش کی دال کے لذیذ دہی بڑے

May 07, 2021

روایتی دہی بڑے تو ہر کوئی بنا لیتا ہے جسے کھا کھا کر اگر آپ بوریت کا شکار ہو گئے ہیں تو آج آزمائیں ماش کی دال سے بنے ہوئے مذیدار دہی بڑے.۔

ماش کی دال سے دہی بڑے بنانے کے لیے درکار اجزاء:

ماش کی دال ڈیڑھ کپ، نمک حسب ذائقہ، تیل فرائی کے لیے، دہی ایک کلو، املی کی میٹھی چٹنی حسب ضرورت، ناریل پسا ہوا، ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ، بگھار کے لیے تیار دو کھانے کے چمچے، رائی ایک کھانے کا چمچہ، کڑی پتے چند عدد۔

دہی بڑے بنانے کی ترکیب:

ماش کی دال دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں۔

دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیے۔

اب اس میں نمک ملا کر کڑھائی میں تیل گرم کرکے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کرلیں۔

جب گولڈن ہو جائیں تو نکال کر کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔

ایک ڈش میں پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں۔

اس کے بعد ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں، پھر اس پر املی کی چٹنی، ناریل، نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، بگھار اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔

ماش کے دہی بڑے تیار ہیں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/