کراچی کو پانی کی فراہمی، ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے، نجم احمد

May 10, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید نجم احمد شاہ نے شہر کراچی کو پانی کی بلا تفریق فراہی یقینی بنانے کے لئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات و مشوروں سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے انہوں نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا اور تمام لیکج پوائنٹس کی فی الفور مرمت کا حکم دیتے ہوئے شہر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں،دورے کے موقع پر ایم واٹر بورڈ اسد اللہ خان بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کو پانی کی بلا تفریق فراہی یقینی بنانے کے لئے محکمہ بلدیات سندھ جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے کا خواہشمند ہے ، کراچی کے تمام رہائشی و کمرشل علاقوں کی آبی ضروریات کی بروقت تکمیل کے لئے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں،انہوں نے دورے میں مختلف پمپنگ اسٹیشنز کی استعداد کار اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور بعض امور کی نشاند ہی کرتے ہوئے انہیں کار آمد انداز سے سر انجام دینے کی ہدایت دی۔