کورونا سے آگاہی کیلئے گوگل نے بھی ماسک پہن لیا

May 10, 2021

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے اپنے ڈوڈل کو ماسک پہنا دیا گیا ہے۔

گوگل دنیا کے اہم دنوں کے حوالے سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی ایک روایت پر برسوں سے قائم ہے جسے سرچ انجن کے صارفین کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے ۔

اس بار گوگل نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ سے متعلق انٹرنیٹ صارفین میں شعور اجارگر کرنے کے لیے اپنے ڈوڈل کو ماسک پہنا دیا ہے۔

آج کے گوگل ڈوڈل کو دیکھا جا سکتا ہے گوگل کے ایلفابیٹس نے ماسک پہنا ہوا ہے۔

اس ڈوڈل کو اگر کلک کیا جائے تو گوگل کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مزید ہدایات دی گئی ہیں جس میں ’ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ‘ اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل پر شیئر کیے جانے کا بھی آپشن دائیں جانب دیا گیا ہے۔