افطاری میں آج چکن فرائیڈ رائس ہو جائیں؟

May 10, 2021

رمضان کے آتے ہی اکثر گھروں میں چاولوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیوں کہ یہ ہر کسی کی من پسند اور ذودو ہضم غذا ہے، آج چاولوں کو روایتی انداز میں پکانے کے بجائے نئے انداز یعنی کے چکن فرائیڈ رائس بنائیں اور داد سمیٹیں۔

چکن فرائیڈ رائس بنانے کے لیے دراکر اجزاء:

1پاؤ چکن (ابال کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں)، چاول (ابلے ہوئے) 750 گرام، چائنیز نمک ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، سویا ساس ایک کھانے کا چمچہ، سرکہ 2 کھانے کا چمچہ، کالی مرچ (پسی ہوئی) 2کھانے کے چمچے، سفید مرچ 1کھانے کا چمچہ، گاجر (باریک کٹی ہوئی) 2عدد، بندھ گوبھی آدھی، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) آدھا پائو، شملہ مرچ 3عدد، تیل 5-6کھانے کے چمچے، انڈے (پھٹے ہوئے) 2عدد۔

چکن فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب:

تیل میں گاجر اور بندھ گوبھی، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس، چائنیز نمک ڈال کر فرائی کرلیں پھر شملہ مرچ شامل کردیں۔

اس کے بعد ابلے ہوئے چاول شامل کریں اور ابلی ہوئی چکن اور ہری پیاز شامل کرکے مکس کردیں۔

5منٹ تک اوپر نیچے کرتے رہیں چاولوں کو، پھر الگ سے انڈے کو آملیٹ کی صورت میں فرائی کریں اور چمچے سے توڑ کر ٹکڑے کرکے چاولوں میں شامل کردیں۔

آخر میں پسی ہوئی سفید مرچ ڈال کر ملا کر چولہا بند کر دیں، گرما گرم چکن فرائیڈ رائس تیار ہیں، کیچپ کے ساتھ کھائیں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2