بینکوں کی مجاز شاخیں آج صبح 9 سے دوپہر دو بجے تک کھلی رہیں گی، اسٹیٹ بینک

May 11, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)بینکوں کی 50 فیصد مجازشاخیں آج(منگل کو) بھی صبح 9 بجے سے لیکردوپہردو بجے تک کھلی رہیں گی۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عید الفطرکی تعطیلات کے تناظرمیں تجارت اوصنعت کیلئے بالخصوص اورعوام کوبالعموم بینکنگ خدمات کی فراہمی کیلئے بینکوں کی 50 فیصد مجاز شاخیں پیرکوصبح 9بجے سے لیکردوپہردو بجے تک کھلی رہیں، ترجمان نے بتایا کہ فارن ایکسچینج اورتجارتی سرگرمیوں سے منسلک بقیہ 50 فیصدشاخیں آج (منگل کو) صبح 9 بجے سے لیکردوپہردوبجے تک وقفہ کے بغیرکھلی رہیں گی۔