ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گرانفروشی ،140دکانیں سربمہر

May 13, 2021

اسلام آباد، راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر140دکانیں سربمہرکردیئے گئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بدھ کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 15افراد کو گرفتار کر لیا ۔9دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر 110500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ،16 گاڑیاں چیک کی گئیں اور خلاف ورزی پرسب کے چالان کئے گئے اور سا ڑھے 48 ہزارر وپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔گراں فروشوں کو ساڑھے 29 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،ایک دکان سیل کی گئی اور دو دکاندار گرفتار کر لئے گئے ،171 ریسٹورنٹس چیک کئے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب تین سیل کر دیئے گئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ86ہزار روپے کے جرمانے کئے گے۔ ایک ریسٹورنٹ،131دکانیں شاپنگ مالز سیل کئے گئے۔ چارتعلیمی اداروں کی بھی چیکنگ کی گئی۔11درباروں کا بھی معائنہ کیا گیا۔