نوجوانوں کا تھری ڈی لائٹس اور آگ سے اسٹک آرٹ کا مظاہرہ

June 05, 2021

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے نوجوان تھری ڈی لائٹس اور آگ سے اسٹک آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

اورنگی ٹاؤن کے نوجوانوں کو تھری ڈی لائٹس کے ساتھ کھیلنا پسند ہے بلکہ ڈنڈے کے دونوں اطراف لوہے کی جالی میں کیمیکل کی مدد سے آتش بازی کا مظاہرہ کرنا بھی ان نوجوانوں کا فن ہے۔

اقبال کا کہنا ہے کہ اس فن کو اسٹک آرٹ کا نام دیا گیا ہے، خالی اسٹک کو گھمانا تو آسان کام ہے لیکن جب آگ کا ساتھ ہو تو اسٹک گھمانے کا طریقہ کچھ الگ ہوتا ہے ۔

اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ اولمپکس میں بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسٹک آرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔