پانڈے کے جوڑے کے پانی میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل

June 07, 2021

ٹوئٹر پر ان دنوں پانڈے کے ایک جوڑے کے پانی میں کھیلنے پر مبنی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں پانڈے پانی کے ایک گڑھے میں بیٹھے کھیل رہے ہیں جس پر انٹر نیٹ صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اسے ’سمر گولز‘ قرار دیا۔

گیارہ سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں ایک پانڈا تو خاموشی سے پانی میں کھیل کر انجوائے کررہا ہے جبکہ دوسرا پانی میں لوٹتا اور انگڑائی لیتا نظر آرہا ہے۔

پانی کے اس گڑھے میں بڑی تعداد میں چھوٹے چھوٹے پودے بھی ہیں۔ جبکہ پس منظر میں یہ سب کچھ دیکھ کر محظوظ ہوتے چند لوگوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔