ہانگ کانگ میں ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار، عالمی وبا کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز پر دباؤ کم ہوگا

June 09, 2021

ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے گریس نامی ایک ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار کیا ہے جو کہ کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے اس عہد میں فرنٹ لائن صحت عامہ کے کارکنوں پر سے کام کے دباؤ کو کم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

جی ہاں گریس جو کہ ہیلتھ کئیر پروفیشنل سے کافی مشابہت رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی ربط وضبط کی صلاحیت کی بھی حامل ہے کو بنانے والے ڈیوڈ ہینسن کا کہنا ہے کہ اب یہ عالمی وبا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کام کے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ہانگ کانگ (چین) میں واقع کمپنی کے لیب اسے دیکھا جاسکتا ہے، اس ہیومونائیڈ روبوٹ جسے گریس کا نام دیا گیا ہے،اسے ہینسن روبوٹک نے ہیلتھ کیئر مارکیٹ کے لیے ڈیولپ اور ڈیزائن کیا ہے۔

یہ روبوٹ بوڑھے اور تنہائی میں رہنے والے لوگوں بالخصوص وہ لوگ جو کہ کورونا وبا کے دوران بیمار ہوئے انکے لیے یہ کافی کار آمد ثابت ہوگا۔