شہر میں ٹرمینل کھولنے کی اجازت دی جائے‘ حاجی نصراللہ

June 12, 2021

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ ہر محکمے میں کرپشن عام ہے ماسوائے موٹروے پولیس کے۔ ماضی میں من پسند افراد اور رشتہ داروں کو زرغون ہائوسنگ اسکیم میں پلاٹ الاٹ کئے گئے اس کے علاوہ ہزارگنجی اڈے میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسپورٹرز کو پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے تاکہ شہر میں اڈوں کی وجہ سے رش نہ ہو مگر ٹرانسپورٹرز نے الاٹ شدہ پلاٹ ہزاروں کی تعداد میں فروخت کردیئے اور دو سال گزرنے کے بعد دوبارہ سریاب روڈ پر6 سے7اڈے بنا لئے جس کی وجہ سے جبل نور سے لیکر عالمو چوک تک روڈ بلاک رہتا ہے ہم پشتون بیلٹ کے ٹرانسپورٹرز کو صرف 21پلاٹ الاٹ کئے گئے جو سراسر ناانصافی ہے اس کے باوجود ہم 2008 سے لیکر آج تک ہزار گنجی اڈے پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ہزار گنجی اڈے میں مزید پلاٹ الاٹ نہیں کئے جاتے تو ہمیں بھی دیگر ٹرانسپورٹرز کی طرح شہر میں ٹرمینل کھولنے کی اجازت دی جائے۔