ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے‘ جمعیت نظریاتی

June 13, 2021

اکوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ شہرمیں ٹریفک جام کامسئلہ سنگین ہوگیا۔ سیکرٹریٹ روڈکی بندش ،نجی ہسپتالوں کی پارکنگ کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے اور وی آئی پی موومنٹ کے آتے جاتے اوقات میں ٹریفک کی بندش اہم اور سنگین مسائل ہیں ۔وی آئی پی موومنٹ سے شہریوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اہم شاہراہیں گھنٹوں بند کردی جاتی ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس میں عوام کیساتھ ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہیں تو دوسری جانب ٹریفک اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آمدورفت اورپارکنگ کیلئے جامع ٹریفک پلان مر تب کیا جائے اورٹریفک نفری میں اضافہ کیاجائے۔