پنجاب کے بجٹ کی منظوری، ق لیگ نے ہامی بھر لی

June 13, 2021


مسلم لیگ ق نے بطور اتحادی کل پیش کیئے جانے والے پنجاب حکومت کے بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کی ہامی بھر لی۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی اتحادی مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کےطلب کردہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق بطور اتحادی بجٹ منظوری میں پنجاب حکومت کا ساتھ دے گی۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار سرکار پارٹی کے اندر مختلف دھڑوں پی ٹی آئی ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ کو منانے میں کامیاب رہی ہے۔

ان تمام گروپوں نے بجٹ پر حکومتِ پنجاب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔